اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قطر نے پاکستانی چاول پر عائد پابندی ختم کر دی اور پاکستان کو درآمدات کی اجازت دے دی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50ہزار ٹن چاول برآمد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال تک چاول کی برآمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا۔کوشش کریں گے دوبارہ مارکیٹ بنائیں۔گذشتہ پانچ سالوں نے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔چاول کی درآمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا۔واضح رہے رواں سال مئی میں احسان اللہ ٹوانہ کی زیر صدارت اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے باسمتی چاول کی درآمد سے متعلق بھی بریفنگ دی،انہوں نے کہا کہ قطر نے باسمتی چاول کی برآمدات کے لیے کچھ شرائط رکھی تھیں۔ان میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ باسمتی چاول انڈین ہونا چاہئیے۔باسمتی چاول پاکستانکا ہے اور بھارت پاکستانی چاول کو ہی آگے بھیج رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ قطر نے پاکستانی باسمتی چاول پر پابندی لگادی ہے۔ہم نے یہ معاملہ قطرکے ساتھ اٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خوراک و زراعت میں بھی بہت سی خامیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے رواں سال گذشتہ ماہ قطر کے امیر پاکستان آئے تھے۔ امیرقطرشیخ تمیم حمد الثانی پاکستان کے دوروزہ دورے پر آئے تھے جس کے بعد قطر نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ قطر پاکستان کو قرض کی رقم بغیر شرائط پر فراہم کرے گا۔ قرض کی رقم کے استعمال پر کوئی روک ٹوک نہیں ہو گی۔