دوحہ/ استنبول: قطر نے سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک کے 13 مطالبات کو نامعقول اور ناقابل عمل قرار دے کر مسترد کر دیا ہے جبکہ ترکی نے قطر میں قائم فوجی اڈہ بند کرنے کے مطالبے کو توہین آمیز قرار دے دیا۔
Qatar rejects the demands of Arab countries as unconstitutional declared
قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے قطری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان چاروں ممالک کے مطالبات اس بات کا ثبوت ہیں کہ پابندیوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ اصل مقصد تو قطر کی خود مختاری کو محدود کرنا اور ہم پر دوسروں کی مرضی کی خارجہ پالیسی مسلط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے تعلقات منقطع کرنے والے ممالک سے مطالبات کی ایسی لسٹ پیش کرنے کو کہا تھا جو معقول اور قابل عمل ہو، اس کے علاوہ برطانوی وزیر خارجہ نے بھی کہا تھا کہ مطالبات مناسب اور حقیقت پسندی پر مبنی ہونے چاہئیں، تاہم 13 مطالبات کی یہ فہرست اس معیار پر پورا نہیں اترتی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت چاروں ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنے اور قطر میں ترک فوجی اڈے ختم کرنے سمیت 13 مطالبات کیے ہیں جن پر عملدرآمد کے لیے قطر 10 روز کی مہلت دی گئی ہے۔