موجودہ حالات کے پیش نظر مقامی منی چینجرز نے بھی گذشتہ تین روز سے قطری ریال کی لین دین اور ریٹ دینا بند کردیئے ہیں۔
کراچی : عالمی مارکیٹ میں قطری کرنسی 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ، مقامی منی چینبچر نے گذشتہ تین روز سے قطری ریال کی لین دین مکمل طور پر بند کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے باعث سعودی عرب سمیت بحرین اور یو اے کی حکومتوں نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں ، جس کے باعث عالمی منڈی میں قطری کرنسی بری طرح دباؤ کا شکار ہے ، اورقطری ریال 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
موجودہ حالات کے پیش نظر مقامی منی چینجرز نے بھی گذشتہ تین روز سے قطری ریال کی لین دین اور ریٹ دینا بند کردیے ہیں ، قطری ریال کو آخری مرتبہ پاکستان میں 29 روپے پر ٹریڈ ہوتا ہوا دیکھا گیا تھا ، واضع رہے کہ سعودیہ عرب نے قطر پر دہشتگردی کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے جس کی حمایت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپمپ نے بھی کی تھی۔