پیرس (اے. کے. راؤ) قاضی محمد ہارون منہاج القرآن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری رہ چکے ہیں ،ہری پور ہزاہ سے تعلق رکھنے والے منہاج القرآن فرانس کے ابتدائی ساتھی قاضی محمد شوکت کے سپتر ہیں. دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ فرنچ پالیٹکس میں بھی دلچسپی لکھتے ہیں. حالیہ بلدیاتی الیکشن میں منتخب مئیر جیل پوء کے پینل کا حصہ بھی تھے۔
دھیمے مزاج کے حامل قاضی محمد ہارون کی پاک پلیٹکس پر بھی گہری نظر ہے. ان کا کہنا تھا پولیس اور حکومت کے ظلم کے شکار مظلوم شہریوں سے عدالت سے انصاف مانگنے کا حق ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس مقصد کے لیے شریف برادران نے استغاثہ کی سماعت کا قانونی اختیار ججز سے چھین کر پولیس کو دینے کیلئے ضابطہ فوجداری قانون میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر کے اسلام آباد بھجوا دیا ہے جسے اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں سادہ اکثریت سے منظور کروایا جائیگا۔ اس کا مقصد صرف قصاص سے بچنا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جاری سماعت کو رکوانا ہے۔