راولپنڈی(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی مے ممتاز رہنما و صدر راولپنڈی قاضی سلطان احمد رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے،مرحوم سلطان احمد پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی ،اعلیٰ اقدار اور شریف النفس انسان تھے ،ان کی اچانک وفات کی خبر پڑھ کر دلی صدمہ ہوا ،آنکھ میں آئے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے ،مرحوم کے ساتھ گزرا وقت ایک فلم کی طرح دل و دماغ میں چل رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف آرگنائزرفرانس قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک خصوصی ملاقات میں ٹیلی فون پر کیا ، انہوں نے کہا کہ قاضی سلطان احمد مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ نظریات اور محبت کو ضیاء الحق کے جبر کے ۱۱ سال بھی نہ بدل سکے،مرحوم نے پیپلز پارٹی کے فروغ کیلئے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ساتھ ، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید،اور موجودہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بھی کام کیا ،مرحوم کو پیپلز پارٹی میں بڑی قدر کی نگاء سے دیکھا جاتا تھا ،ان کی پیپلز پارٹی سے ساتھ بے پناء قربانیوں سیکے اعتراف میں راولپنڈیکا صدر بھی بنایا گیا تھا ،مرحوم کی خدمات کو پاکستان پیپلز پارٹی میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، مرھوم سلطان احمد کی کمی ہمیشہ رہے گی، اللہ تعالیٰ سے ہاتھ بلند کر کے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمے میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرو جمیل عطا کرے آمین