بارسلونا (چوہدری کامران گھمن) پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر اور پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر اور معروف سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری کامران گھمن نے پیپلز پارٹی کے جیالے قاضی سلطان کی وفات پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
کہا کہ قاضی سلطان پیپلز پارٹی کے بانی راہنماؤں میں سے ایک تھے ان کی پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ جمہوریت کیلئے خدمات قابل فخر ہیں انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی ہے۔
قاضی سلطان جیسے جیالے اور بہادر انسان کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔