پیرس (زاہد مصطفی اعوان) یوم قائد اعظم سیمینار کے کامیاب انعقاد پر پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ قرطبہ ریسٹورنٹ بادالونا پر پرتکلف عشائیہ دیا دیا میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے عہدیداران اور پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ صھافیو ں نے بھی شرکت کی، عشائیہ کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور نظامت بابا علی ذوالفقار حشمت نے کی۔تقریب سے معروف سماجی شخصیت چوہدری مظہر اقبال وڑائچانوالہ نے کہا کہ ہم دوستو ں کے دوست ہیں،میں اپنے کام میں انتہائی مصروف تھا لیکن چوہدری امتیاز لوراں کی دعوت پر انکار نہیں کر سکا اور ہنگامی طور پر سیمینار میں شرکت کے لئے بارسلونا پہنچا، انہو ں نے کہا کہ ہم پہلے بھی چوہدری امتیاز لوراں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہے ہیں اب بھی ان کے فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے ہو نے والے کمیونٹی پروگرامز سے مکمل تعاون کریں گے ، انہو ں نے کہا کہ بادالونا میں 14 اگست کا پروگرام ہم پاک پنجاب کاتالان ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے کرتے آ رہے ہیں آئندہ ہم ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے ساتھ مل کر کر نے کو تیار ہیں اور اسی طرح دیگر پروگرام بھی مل کر کریں گے۔
ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے صدر چوہدری امتیاز لوراں نے کہا کہ قائد اعظم سیمینار تمام پاکستانی کمیونٹی کا تھا اور وہ سب مبارک باد کے حق دار ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو پاکستان میں اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کریں ، انہو ں نے کہا کہ ہماری درخواست پر گورنر پنجاب نے بارسلونا میں بینک کی شاخ بنانے کے لئے ضروری کارروائی کے لئے کمر شل اتاشی کو رپورٹ کر نے کا کہہ دیا ہے اسی طرح قونصلیٹ آف پاکستان بارسلونا میں پیشگی وقت کے معاملہ پر گورنر پنجاب نے سخت ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتہ سے زیادہ کا وقت نا دیا جا ئے جس پر جنوری کے پہلے ہفتہ میں عملدرآمد شروع ہو جا ئے گا اسی طرح گور نر پنجاب نے قونصلیٹ کے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان کی طرح یہا ں پر بھی پاکستانی کمیونٹی کو ان کے گھر پر پاسپورٹ کی ترسیل کا کام کیا جا ئے۔جس پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔کامران خان نے کہا کہ قائد اعظم سیمینار غیر سیاسی پروگرام تھا جس میں سب پاکستانیوں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا گیا ۔ہم ان سب لوگوں کے مشکور ہیں جو سامنے نظر آئے اور جو سامنے نظر نہیں آئے۔ ہم تمام پریس کے بھی ۔مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
ذوالفقار علی حشمت نےکہا قائد اعظم سیمینار کسی کا ذاتی پروگرام نہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کا پروگرام تھا جس میں پیش کئے جا نے والے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پاکستانیوں کے تھے جو انتظامیہ کے نہیں تھے ۔کوئی بھی پروگرام جو بادالونا میں ہوا اس میں چوہدری امتیاز لوراں نے کھلے دل سے تعاون کیا ۔اسی طر ح اگر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے پروگرام میں ہم تعاون کریں گے ۔حاجی اسد حسین اور شہزادہ عثمان نے کہا کہ ہماری کو شش ہو گی کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل حل کریں جن لوگوں نے ہمارے پروگرام کو کا میا ب بنا نے میں تعاون کیا اور جنہوں نے نہیں کیا سب کے مشکور ہیں،چوہدری اکبر کمبوہ چوہدری امتیاز لوراں اور چوہدری سلیم لنگڑیال سے ہمارا آج کا نہیں دیرینہ تعلق ہے ۔انہوں نے ایک کا میا ب پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔جس پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔چوہدری سلیم لنگڑیال نے کہا کہ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہو نے والے قائد اعظم سیمینار کی کا میا بی پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔تقریب سے راجہ بابر ناصر ، چوہدری گلریز بوگا ،چوہدری عبدالرشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔