قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کا جنگ جیو گروپ کے میرجاوید الرحمٰن کی وفات پراظہار تعزیت مرحوم نے صحافت کے فروغ کیلئےاپنےوالد میرخلیل الرحمٰن مرحوم کی معاونت کا حق اداکیاناقابل فراموش خدمات یاد رکھی جائیگی تعزیتی پیغام
راولپنڈی(غلام علی حیدری)قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نےمیرصحافت جنگ گروپ کےبانی میرخلیل الرحمٰن کےبڑے صاحبزادے اورجنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرخلیل الرحمٰن کےبڑے بھائی جنگ جیو گروپ کے چیئرمین، پرنٹراور پبلیشرمیرجاوید الرحمٰن کی وفات پردلی افسوس کا اظہار کیا ھے-اپنےتعزیتی پیغام میں انھوں نےمیرجاوید الرحمٰن کی صحافت خدمات کوسراھتےھوئےکہاکہ مرحوم نےصحافت کےفروغ کیلئےاپنےوالدمرحوم کی معاونت کاحق ادا کیا انھوں نے کہا کہ جنگ گروپ کےبانی میرخلیل الرحمٰن کی پون صدی سےزائدصحافتی خدمات ملک وقوم کا گراں قدرسرمایہ ھیں میرجاوید الرحمٰن مرحوم انکےامین تھے-انھوں نےمیرشکیل الرحمٰن اور دیگر پسماندگان سے میرجاوید الرحمٰن کی وفات پردلی ھمدردی کا اظہار کرتےھوئےمرحوم کیلئے مغفرت اور خانوادہ کیلئےصبروجمیل کی دعاکی