counter easy hit

قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے کرنے والا اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا

Quaid-e-Azam Residency

Quaid-e-Azam Residency

مچھ (جیوڈیسک) دہشت گردوں پر کاری ضربیں لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے کرنے والا اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا۔

مچھ میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران محمود عرف ماما سمیت تین دہشت گرد مارے گئے ، دوسری جانب کوئٹہ اور ژوب سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں قائد اعظم ریذیڈنسی مکمل طور پر تباہ کر دی گئی تھی جس کے بعد حکومتی کاوشوں سے اس کو دوبارہ اس شکل میں بحال کیا گیا ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔