اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کی نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کو نااہلی کرنے کا اختیار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پی کے 89 بنوں سے پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ محمد نے درخواست دائر کی تھی، ایم پی اے شاہ محمد اور اور ممبر ضلع کونسل بنوں کو فورتھ شیدول میں نام کی وجہ سے نااہل کیا گیا تھا۔ اسلا م آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کے پی سے ایم پی اے کی درخواست پر مختصر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس فورتھ شیڈول میں شامل ممبر اسمبلی کو نااہلی کرنے کا اختیار نہیں۔