ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)نند سے جھگڑا ، خوفزدہ بھابھی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے گاؤں بڈھا کی زیبا بی بی جو دو کم سن بچوں کی ماں تھی کی د و روز قبل گھر آئی شادی شدہ نند تسلیم سے بچوں کے جھگڑا پر تلخ کلامی ہوئی جس پر نند نے بھابھی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس ذرائع کے مطابق بھابھی زیبا نے خوفزدہ ہوکر گھر میں موجود گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی ۔