ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) قباء چوک ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گیا ،دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ،پولیس کی موجودگی میں فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کار کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق قباء چوک ننکانہ صاحب میں نماز عشاء کے وقت میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے منتخب کونسلر محمد نعیم اور اس کے بھائیوں کا آصف ،عابد وغیرہ کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ،فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہرس پھیل گیا اور قریبی جامع مسجد قباء میں نماز تراویح کی ادائیگی میں مشغول نمازیوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ،عابد گروپ کی طرف سے محمد نعیم گر وپ کے حامی کی اوپر کار چڑھا دی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے کونسلر محمد نعیم کے بھائی منصور کی مدعیت میں چار معلوم اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے ،واضع رہے کہ مذکورہ چوک میں اس سے قبل بھی متعدد واقعات میں کئی افراد کا جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے اور یہ چوک گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گیا ،شہریوں نے ڈی پی او رانا ایاز سلیم سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے