counter easy hit

کرسمس کا پہلا موقع جب ملکہ برطانیہ بھی اپنے خاندان سے نہیں ملیں گی، ان کی ہمشکل بھی کرسمس پیغام دیگی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وائرس نے پوری دنیا میں کرسمس کی خوشیوں کو ماند کردیا ہے،برطانیہ کے شاہی خاندان کی پہلی کرسمس ہے جس کے موقع پر ملکہ برطانیہ اور ڈیوک آف ایڈنبرا اپنے کنبہ سے الگ دن گزاریں گے۔ملکہ برطانیہ اس بار ونڈسر کیسل میں کرسمس منائیں گے نہ کہ سینڈرنگھم ، جہاں وہ معمول کی روایت کے مطابق ہر سال مناتی آئی ہیں،94 سالہ ملکہ اور 99 سالہ شہزادہ فلپ اس وبائی امراض کے دوران ونڈسر کیسل میں گھریلو عملے کے ساتھ رہ رہے ہیں اور مکمل طور پر ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں۔ شاہی خاندان عام طور پر یہ دن ایک ساتھ گزارتے ہیں ، لیکن پابندیوں کی وجہ سے اس سال ایک دوسرے سے ملاقات نہیں کریں گے ۔ ملکہ برطانیہ ہجوم سے بچنے کے لئے اپنی معمول کی چرچ کی عبادت کو چھوڑ کر تنہائی میں عبادت کریں گی اور یہ پہلی بات دیکھنے میں مل رہا ہے ۔ دریں اثنا رواں سال برطانوی نشریاتی ادارے چینل فور نے اعلان کیا ہے کہ کرسمس کے موقعے پر ایک متبادل پیغام برطانوی ملکہ کی ہم شکل کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ جس وقت ملکہِ برطانیہ بی بی سی اور آئی ٹی وی پر اپنا روایتی پیغام دے رہی ہوں گی، ٹھیک اسی وقت ڈیپ فیک سافٹ وئیر کے ذریعے ان کی ڈیجیٹل طور پر تیار کی گئی ہم شکل، چینل فور پر اپنے ’خیالات‘ شیئر کر رہی ہوں گی۔ بکنگھم پیلیس نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ چینل فور کا کہنا ہے اس اقدام کے ذریعے وہ ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں کے متعلق ایک ’سخت انتباہ‘ دینا چاہتے ہیں۔

QUEEN, VICTORIA, WILL, CELEBRATE, CHRISTMAS, DIFFERENTLY, BY, PASSING TIME, AWAY, FROM, FAMILY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website