counter easy hit

تعلیمی کیریئر پر سوالات اور ان کے جوابات

س۔ سر میںنے بی اے جرنلزم، ہسٹری آف اسلام اینڈ پاکستان عربی میں پنجاب یونیورسٹی سے سیکنڈ ڈویژن سے پاس کیا ہے اور اب میں ماسٹرز میں انٹرنیشنل ریلیشنزیا ماس کمیونیکیشن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہتا ہوں اور خوش قسمتی سے میرا داخلہ سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ہو گیا ہے اور میرا ماسٹرز کے بعد ارادہ ہے کہ میں سی ایس ایس کا امتحان دوں۔ (فیضان شیخ۔ کراچی)

ج۔ جہاں تک آپ کی تعلیم کا سوال ہے تو آپ بالکل صحیح سمت میں ہیں، بی اے سوشل سائنسز میں کرنے کے بعد میرابھی یہی مشورہ ہے کہ آپ ماس کمیونیکیشن کی بجائے انٹرنیشنل ریلیشنز کا انتخاب کریں، سی ایس ایس کے لئے آپ اپنی تیاری ساتھ ساتھ شروع کر دیں، سی ایس ایس کے لئے آپ کو انگریزی اور اردو کمیونیکیشن میں مہارت حاصل ہونی چاہئے اس کے ساتھ ساتھ تجزیاتی مہارت، تنقیدی اور اہم سوچ یہ تمام اہم جُز ہیں جن پر آپ کو محنت کرنا ہو گی۔
س۔ سر مجھے بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا پاکستان میں اسکوپ بتائیں؟ (ماہ نور چوہدری۔ اسلام آباد)
ج۔ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس ایک اہم سبجیکٹ ایریا ہے جو مینجمنٹ اور سوشل سائنسز کا اہم جُز ہے، صرف اس سبجیکٹ ایریا میں ڈگری کرنا ہی کافی نہیں ہو گا جب تک کہ آپ اس سے منسلک کیریئر کا انتخاب نہیں کریں، اس کے علاوہ آپ کو اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی مخصوص اسپیشلائزیشن کا انتخاب کرنا ہوگا جو آپ کو کیریئر میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کریگی، اس ڈگری کی پاکستان اور بیرون ملک مانگ ہے لیکن جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ ڈگری کرنے کے بعد آپ کو متعلقہ شعبے میں کام کرنا ہو گا۔
س۔ میں نے او لیول میں 5A* اور 4A حاصل کئے ہیں اور میں اے ایس لیول بھی کر چکی ہوں، اب اے لیول میں میرے مضامین کیمسٹری، فزکس، میتھس اور کمپیوٹر سائنس ہیں، برائے کرم یہ بتائیں کہ فزکس، کمپیوٹر سائنس، مینجمنٹ اور آرٹ اینڈ ڈیزائن میں سے مجھے کس فیلڈ کا انتخاب کرنا چاہئے؟(فاطمہ انور۔ لاہور)
ج۔ مجھے آپ کے گریڈز جان کر خوشی ہوئی، اس سے ایک طالبعلم کی محنت کا اندازہ ہوتا ہے فزکس، کمپیوٹر سائنس اور مینجمنٹ میں سے کسی ایک کا انتخاب یا ان کا مجموعہ آپ کوبہترین اسپیشلائزیشن کی طرف لے جائے گا جن میں خواتین کے لئے بہت اچھے کیریئر کے مواقع موجود ہیں،ان اسپیشلائزیشن میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز، انٹرنیٹ سیکورٹی، سائبر کرائم اینڈ انویسٹگیٹو مینجمنٹ اور ڈیجیٹل فورینزک وغیرہ شامل ہیں۔
س۔ سر میں نے بی ایس سی سول انجینئرنگ نسٹ سے کیا ہے اور خوش قسمتی سے مجھے ایچ ای سی کی اسکالرشپ مل گئی ہے جس میں مجھے ترکی، اٹلی یا ساؤتھ کوریا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے، مجھے آپ کا مشورہ چاہئے کہ مجھے پوسٹ گریجویشن کے لئے کس ملک کا انتخاب کرنا چاہئے؟ (عبدالباسط۔ اسلام آباد)
ج۔ بیٹا مجھے خوشی ہے کہ آپ ایچ ای سی کی ا سکالرشپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، سول انجینئرنگ کے بعد آپ کس اسپیشلائزیشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، فی الحال میں یہ مشورہ دونگا کہ آپ ساؤتھ کوریا یا اٹلی میں سے کسی یونیورسٹی کا انتخاب کریں، چونکہ میں یہ نہیں جانتا کہ آپکی دلچسپی کس شعبے میں ہے لہٰذا میں آپ کو یونیورسٹیوں کے بارے میں نہیں بتا سکتا، آپ جب بھی کسی یونیورسٹی کا انتخاب کریں تو سب سے پہلے اپنے شعبے میں اس مخصوص یونیورسٹی کی ریسرچ رینکنگ،فیکلٹی کو مدِنظر رکھیں۔

 

بشکریہ,جنگ

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website