Quetta ٖCase registered of 8 million theft in bank
کوئٹہ میں گزشتہ روز حالی روڈ پربینک میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔نجی بینک میں 8کروڑ روپےسےزائد رقم کی چوری ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق چوری کامقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ بینک انتظامیہ کی مدعیت میں 4ملزمان کےخلاف درج کیاگیا ہے۔ ملزمان میں2 نامعلوم افراد اور 2 بینک کے سیکورٹی گارڈز شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کا کام جاری ہے، چوری کردہ8 کروڑ کی رقم میں زیادہ تر غیرملکی کرنسی شامل تھی ۔