بلوچستان کا دارلحکومت کوئٹہ رواں برس بھی دہشت گردوں کا بڑا ہدف بنا ہوا ہے ، مختلف واقعات میں 200کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
جنوری میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 14پولیس اہل کاروں کی شہید ہوئے تو فروری میں ضلع کچہری کے قریب ایف سی نشانہ بنی ،جس کے 16اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔
اگست میں دھماکے میں وکلا برادری کو ٹارگٹ کیا گیا، 78 افراد لقمہ اجل بنے ،جن میں نامور وکلا بھی شامل تھے،رواں سال کےدوران کوئٹہ میں دہشت گردی کے مختلف چھوٹے بڑے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ رات کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج میں بھی دہشت گردوں کے حملے میں 59زیر تربیت اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ۔