پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری کی گلشن ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار راشد خان جان بحق ہوگیا ہے۔
اہلکار کی میت بولان میڈیکل کمپلیکس میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ کوئٹہ کی سرکی روڈ پر شازیہ نامی خاتون نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی، جبکہ عدالت روڈ پر نشہ کا عادی ہلاک ہوگیا ہے، جس کی لاش شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
قلعہ سیف اللہ کے قریب قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد ولی جان بحق، جبکہ اس کا ساتھی نصیب اللہ زخمی ہوگیا ہے۔ پشین کے علاقے کلی ملک یار میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے محمد سلیم نامی ایک شخص جان بحق ہوگیا ہے، جس کی لاش سول اسپتال کوئٹہ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے