قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اطلاع ملنے پر رند گڑھ میں کارروائی کی ، دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں تین مارے گئے
کوئٹہ (یس اُردو) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی ، فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ برآمد ۔ پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترقی بائی کے علاقے رند گڑھ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ، جونہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وہاں پہنچے تو ایک کمپائونڈ سے مبینہ دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ۔ جوابی فائرنگ سے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ، تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔