QUETTA: Ban on pillion riding finished from today
کوئٹہ کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے شہر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر بیس نومبر کو ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کی تھی۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بیس نومبر کو کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے دفعہ 144کے تحت ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی۔
جس کی معیاد آج کی شب ختم ہوگئی تھی۔ معیاد پوری ہونے پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی میں توسیع نہیں کی، جس کے بعد شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔