counter easy hit

کوئٹہ : پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کیخلاف درج

Quetta case registered against unknown suspects attacked a police training college

Quetta case registered against unknown suspects attacked a police training college

مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں

کوئٹہ: کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نمبر 141،2016 ایس ایچ او نیوسریاب پولیس تھانہ خلیل احمد بگٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل سمیت 10 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ آیف آئی آر میں حملہ آور سے 4 دستی بم ، 2 ڈیٹونیٹرز، 2 کلاشنکوف ، ایک خود کش جیکٹ اور گولیوں کی برآمد کا مقدمے میں اندراج ہے ۔ پولیس ٹریننگ کالج حملے میں 2 فوجیوں سمیت 62 پولیس اہلکار شہید ، 117زخمی ہوئے تھے ۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں زخمیوں ہونے والوں میں سے 62 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 54 کو صحت یاب ہونے پر فارغ کر دیا گیا ۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج حملے میں 2 پاک آرمی کے جوانوں سمیت 62 پولیس اہلکار شہید اور 116 زخمی ہوئے تھے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website