کوئٹہ میں سول اسپتال کے احاطے میں لگنے والی آگ بجھادی گئی، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Quetta: Civil Hospital was put out fire
آگ جناح روڈ کی طرف سول اسپتال میں واقع ایمرجنسی کی ڈسپنسری میں لگی ،جس کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔ دو گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر فائرفائٹرز نے مختصر کوشش کے بعد آگ پر قابوپالیا، آتشزدگی کے باعث ڈسپنسری میں موجود ادویات اور دیگر سامان جل گئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔واقعہ کے بعد علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے۔