کوئٹہ(یس نیوز)کوئٹہ کے ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہے میں لایا گیا مریض انتقال کرگیا، رواں سال کانگو کے باعث 12مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں مریض محمد نعیم کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، جس کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے ۔تاہم کانگو وائرس کے شبہے میں لایا گیا مریض دم توڑ گیا ،مریض کا تعلق کوئٹہ سے تھا ۔رواں برس 12 افراد کانگو کے باعث ہلاک ہوگئے جبکہ 107متاثرہ مریضوں کو علاج کیلئے لایاگیا تھا۔