کوئٹہ میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح سے پندرہ دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ موجودہ موسم سرما میں کوئٹہ کو 230 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی ضرورت ہے جبکہ شکار پور سے کوئٹہ کو 155 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے ۔ 85 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کی وجہ سے کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں ۔ایس ایس جی سی حکام نے آج سے شہر کے تمام 17سی سی این جی اسٹیشنز پندرہ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔