کوئٹہ: خاتون اور مرد 50 فیصد جھلسے ہیں تا ہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے: ڈاکٹرز
کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں میاں بیوی جھلس گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خیزی چوک پر اخترمحمد نامی شخص کے گھر میں اہل خانہ نے گیس ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی تو گیس لیکج کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے سے اختر محمد اور اسکی بیوی عارفہ بی بی جھلس گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد انہیں بی ایم سی ایچ کے برن یونٹ منقتل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون اور مرد 50 فیصد جھلسے ہیں تا ہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔