ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کاکڑ نے کہا ہےکہ کوئٹہ میںوزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ کی موجودگی میں 200سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیںجن میں سے 75افغانستان سے آئے ہیں۔
کوئٹہ میں 202فراریوں کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے شرکت کی ۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ پرامن بلوچستان کےتحت لوگوں کوقومی دھارےمیں لانے کا پروگرام شروع کیا گیا۔ اب تک 800کےقریب لوگ سرنڈر کرچکےہیں۔