تربت: جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت بدر منیر، عثمان قادر اور دانش علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
تربت کے علاقے تجابان سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تین روز میں ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجابان سے مزید 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جاں بحق افراد میں سے 3 کی شناخت بدر منیر، عثمان قادر اور دانش علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے، عثمان قادر کا تعلق گجرات کے علاقے ملک پور کلاں، دانش کا رسول پور اور بدر منیر کا تعلق کسوکی سے تھا۔ دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لیویز اورایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، لیویز اور ایف سی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ تین روز کے دوران تربت سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 20 ہوگئی، 15 نومبر کو بھی تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملیں تھیں۔