کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر مسلح افراد کسٹم اہلکاروں سے پکڑے ہوئے 2ٹرک چھین کر فرار ہوگئے کسٹم حکام کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
QUETTA: Gunmen escape after snatched 2 truck from customs officers
پولیس کے مطابق کسٹم اہلکاروں نے لورالائی میں پان پراگ اور سگریٹس سے لدے 2ٹرک پکڑے تھے۔ کسٹم اہلکار ان ٹرکوں کو کوئٹہ منتقل کر رہے تھے کہ ایئرپورٹ روڈ پر مسلح افراد کسٹم اہلکاروں سے پکڑے ہوئے دو ٹرک چھین کر فرار ہوگئے۔ ائیر پورٹ پولیس نے کسٹم حکام کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پکڑا گیا سامان کروڑوں مالیت کا بتایا جاتا ہے۔