counter easy hit

سپریم کورٹ: سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت، ہم نے ان واقعات سے کچھ نہیں سیکھا، جسٹس عمر عطا بندیال

quetta-incident-suo-motto-case-we-have-not-learned-anything-from-events-like-quetta-justice-umer-atta-bandyal

quetta-incident-suo-motto-case-we-have-not-learned-anything-from-events-like-quetta-justice-umer-atta-bandyal

اسلام آباد(یس نیوز) سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس میں وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیے گئے ، تفتیشی رپورٹ سیل کرکے سپریم کورٹ نے متعلقہ اداروں سے جامع رپورٹ طلب کرلی ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی جی بتائیں واقعہ پر پولیس نے کیا کارروائی کی؟؟جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ سوالوں کا جواب کھلی عدالت میں دینا ہوگا ۔سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ،جسٹس عمر عطا بندیال نےریمارکس دیے کہ ہم نے ان واقعات سے کچھ نہیں سیکھا ۔ حکومت بتائے اس کی ترجیحات کیا ہیں ۔آئی جی پولیس بلوچستان نے عدالت میں کیس کی سربمہر رپورٹ پیش کی۔ حامد خان ایڈووکیٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ ریکارڈ میں ردوبدل ہوسکتاہے، اسے سیل کیاجائے ۔

عدالت نے واقعہ کی تفتیشی رپورٹ سیل کرنے کا حکم دے دیا ۔ چیف جسٹس نےکہا کہ واقعہ کی جامع رپورٹ جمع کرائی جائے ۔آئی جی بلوچستان نے استدعا کی کہ عدالت حساس اداروں کو تعاون کی ہدایت کرے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد کم تھی، وی وی آئی پی موومنٹس کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی تھیں، سب سے زیادہ المناک بات یہ ہے کہ زخمیوں کو اٹینڈکرنے والا کوئی نہ تھا ۔

عدالت نے سیکرٹری ہیلتھ کوتمام اسپتالوں کے ٹراما سینٹر فعال کرنے اور مکمل سیکیرٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیااورکہاکہ واقعہ کی تحقیقات وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔عدالت نے وزارت داخلہ اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی ، آئندہ سماعت کوئٹہ میں ہوگی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website