کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں 13سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کے گلے میں رسی ڈال کر قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لڑکی کی والدہ کام کے حوالے سے اپنے رشتے داروں سے ملنے کے لئے گئی ہوئی تھی کہ اور لڑکی کا بھائی بھی کسی کام کے لئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ ملزم نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پر کر اس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کے گلے میں رسی ڈال کر ظالمانہ طریقے سے بچی کو قتل کر دیااور اس کے بعد خود موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ۔