کوئٹہ میں ماں نے چار کمسن بیٹیوں کو پانی کی ٹینکی میں پھینک کر ہلاک کر دیا اور خود بھی ٹینکی میں کود کر زندگی ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اسے بچا لیا گیا ۔ خاوند کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں۔
کوئٹہ: (یس اُردو) کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ کے رہائشی محمد خان کی بیوی مریم نے شوہر کی غیرموجودگی میں اپنی ہی چار بیٹیوں 10 سالہ ذکیہ،8 سالہ فرزانہ، 6 سالہ پروانہ اور دو سالہ یاسمین کو پانی کی ٹنکی میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتا دیا اور پھر خود بھی پانی کی ٹینکی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔ معصوم بچیوں کے والد کا تھا کہ اسکی بیوی ذہنی مریض ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر بچیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا۔ شعبہ حادثات کے چیف میڈیکل آفسیر ڈاکٹر نعیم درانی کا کہنا تھا کہ بچیوں کی موت پانی میں ڈبونے سے ہوئی۔