counter easy hit

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹر قتل

Quetta police

Quetta police

سی ٹی ڈی کا انسپیکٹر شبیر احمد اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی
کوئٹہ (یس اُردو) کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نہ رک سکی ، نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس انسپکٹر کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ کے شفیع کالونی میں پیش آیا ، سی ٹی ڈی کا انسپیکٹر شبیر احمد اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں انسپکٹر شبیر احمد شدید زخمی ہوئے اور زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔بد ازاں ان کی لاش سول ہسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹرز کے مطابق انسپکٹر کی موت سر اور سینے میں گولیان لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی