کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے رواں ہفتہ اغوا کئے گئے چینی جوڑے کا تاحال سراغ نہ مل سکا پولیس کا دعوی ہے کہ وہ کیس پر تحقیقات کر رہی ہے۔
Quetta police failed to trace kidnapped Chinese couple
پولیس کے مطابق جناح ٹاؤن سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کی بازیابی کے لئے تحقیقاتی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں اور اغوا کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں بھی تحقیقا ت کا دائرہ وسیع کیا گیا ۔اس کے علاوہ علا قے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے جو تفتیش میں معاون ثا بت ہوگی.