کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی پانچ روزہ مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کوئٹہ کے حکام کے مطابق کوئٹہ،پشین اورقلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آج دوسرا روز ہے،پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں ، خصوصی مہم کوئٹہ، پشین اورقلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث چلائی جارہی ہے۔ مہم کے دوران 7 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پانچ روزہ خصوصی مہم 15 فروری تک جاری رہے گی۔