counter easy hit

کوئٹہ: منافع خور سرگرم، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے

مارکیٹ میں چھوٹا گوشت 750 اور بڑا 420 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ، راتوں رات 15 روپے کا اضافہ کیوں ہوا کوئی بتانے والا نہیں

Quetta: profit estuary active, Went on prices of food items

Quetta: profit estuary active, Went on prices of food items

کوئٹہ: رمضان کی آمد کیا ہوئی کہ منافع خور بھی سرگرم ہو گئے ، کوئٹہ میں تو اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو تو جیسے پر لگ گئے ہیں ۔ رمضان المبارک یوں تو رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے تاہم اس ماہ مبارک میں گرانفروشوں نے بھی کمر کس لی ، اس وقت مارکیٹ میں چھوٹا گوشت 750 بڑا 420 روپے فروخت کیا جا رہا ہے ، پوچھنے والا کوئی نہیں کہ راتوں رات 10 سے 15 روپے کا اضافہ کیوںکر کیا گیا۔

اگر رخ کیا جائے سبزی منڈیوں کا تو حالت اور بھی خراب ہے ۔ گرموں کا توڑ ایک پائو لیموں کی قیمت 80 ، ٹماٹر 70 جبکہ گوبھی 50 روپے ہے ۔ ایسے ہی پھلوں کی مختلف اقسامجنہیں دیکھ کر خریدنے کو دل تو للچاتا ہے مگر جیب اس کی اجازت نہیں دیتی ۔ سیب 260 چیکو 80 آڑو 230 کلو چیری کا ڈبہ 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے آتے ہی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائی اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کا پابند کیا جائے ، تاہم رحمت کا یہ ماہ سفید پوش طبقے کے لیے زحمت نہ بنے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website