کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے تیرہ میل میں نامعلوم مسلح افرد نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک اڑا دیا جس سے پٹری کا ایک حصہ اڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب جعفر ایکسپریس یہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے سے ٹرین کے آئل ٹینک کو نقصان ہوا جس سے تین ہزار لیٹر ڈیزل ضائع ہو گیا۔
ڈی ایس ریلوے نے علاقے کا معائنہ کیا ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ سے ٹریک کو ایک فٹ نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت ایک گھنٹے میں ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں جس کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔