پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جسٹس فائزعیسیٰ کی رپورٹ نے حکومت اوراس کےاداروں کی حقیقت عیاں کردی۔
سانحہ کوئٹہ کے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پراپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ رپورٹ وفاقی وصوبائی حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے،جس کے بعد وفاقی وصوبائی وزراء داخلہ اوروزیراعلیٰ بلوچستان کا مناصب پررہنے کاجوازنہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزرا داخلہ اپنی ناکامی تسلیم کریں اوروزارتوں سے فوری الگ ہوں، فاضل کمیشن کی تحقیقات وسفارشات پرعمل نہ کیا گیا تو ساری مشق بے سود ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھاکہ خود احتسابی سے محروم حکومت اپنی غلطیوں کی اصلاح سے محروم رہتی ہے، حکومتی ضد اوراقتدارسے چمٹے رہنے کی خواہش تباہ کن نتائج لاتی ہے۔