کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے اور کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ سے دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاک افغان سرحدی علاقے پنج پائی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام سے سرحدی معاملات پر بریفنگ لی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ یہ سرحد انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اس راستے سے دہشت گرد باآسانی پاکستان آتے اور کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کرتے تھے۔ سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے کی شدید ضرورت تھی لیکن افغانستان کے ساتھ چند معاملات کی وجہ سے باڑ نہیں لگائی جاسکی۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئٹہ سیف سٹی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے، سرحد پر باڑ لگانے اور کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ دہشت گردی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔