کوئٹہ (یس ڈیسک) کوئٹہ میں پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکے سے ایک شہری جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے۔ سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکی روڈ پر ہونے والے زور دار دھماکے کی آواز دو کلومیٹر دور تک سنی گئی۔
دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے سے دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔