کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کوئٹہ: سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، جو کافی دیر تک جاری رہی۔ فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا جبکہ دہشت گردوں کی لاشیں پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔