کوئٹہ: زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کرنے دیا گیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ سکیم ائرپورٹ روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکا، ڈی آئی جی حامد شکیل درانی اور پولیس اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے عملے کو فوری پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ڈی آئی جی حامد شکیل درانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔