counter easy hit

وادی کوئٹہ، چمن اور گردونواح میں بادل چھا گئے

وادی کوئٹہ ، چمن اور گردو نواح میں بادل چھاگئے ،سرد ہوائیں چلنے لگیں،کسی بھی وقت بارش کا امکان ہے۔ سرحدی علاقے تفتان میں موسلا دھار بارش،چترال میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ، استور میں رات سے برف پڑرہی ہے ۔

Quetta valley: Cloud casts in Chaman and the surrounding

Quetta valley: Cloud casts in Chaman and the surrounding

محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق وادی کوئٹہ میں موسم سرد اور خشک ہے، آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔آج کم سےکم درجہ حرارت4 ڈگری سینتی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسمیات رپورٹ کے مطابق آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ ڈویژن میں بارشیں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر موسمیات بلوچستان اکرام الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایران سے بارش کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سےآج اور کل بلوچستان کے بیشتر علاقوں تربت ،پنجگور ،گوادر ،واشک ،قلات ،چاغی ،نوشکی ،مستونگ میں بارش جبکہ کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر بارش کے ساتھ برف باری کا امکان ہے۔بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ پانچ فروری کی شب ختم ہوجائے گا۔ ڈائریکٹر موسمیات نے بتایا کہ پانچ فروری کے بعد صوبے میں کچھ دن تک موسم خشک اورسرد رہے گا ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website