عبدالرحمٰن کو رشتہ دار نے چاقوئوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ، نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا
کوئٹہ: مسلم باغ میں پرانی رنجش کے بناء پر جھگڑے کے نیتجے میں چاقوئوں کے آزادانہ استعمال سے ایک نوجوان قتل کر دیا گیا ۔ لیویز ذرائع مسلم باغ میں باہمی رنجش کی بناء پر رشتہ دار آپس میں لڑے پڑے ، اس دوران ایک گروہ نے چاقوئوں کے وارکے 20 سالہ نوجوان عبدالرحمن کو شدید زخمی کردیا، جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔ متعلقہ لیویز نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔