سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے باقاعدہ ٹپس بھی دیں
کوئٹہ کا چھ سالہ کرکٹر ایلی میکال جو آسٹریلوی لیجنڈ کرکٹر شین وارن جیسے ناصرف بائولنگ کرتا ہے بلکہ پانچ اقسام کی لیگ بریک بائولنگ بھی کرا سکتا ہے جس کی تعریف کرکٹ کی دنیا کے نامور کھلاڑی بھی کر چکے ہیں۔
ننھے وسیم اکرم کے بعد اب پاکستان کو ننھا شین وارن بھی مل گیا، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا 6 سالہ ایلی میکال آسٹریلوی سٹار سپنر شائن وارن کے سٹائل سے بائولنگ کرتے ہوئے گگلی، فیلپر، سکریمبل اور شین وارن کی اپنی ایجاد کردہ سلائیڈر کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایلی میکال کی اس جادوئی بائولنگ کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پاکستانی سٹار بائولرز سمیت دنیا کے عظیم کھلاڑی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور شین وارن نے تو ایلی میکال کو ٹپس بھی دیں۔ ایلی میکال کے والد بیٹے کے ٹیلنٹ سے بے حد خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایلی میکال کو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹ کی ٹریننگ کے لیے حکومت اور پی سی بی کا تعاون درکار ہوگا۔
تیسری جماعت کا طالب علم ایلی میکال نا صرف کرکٹ کا دلدادہ ہے بلکہ تعلیم کے میدان میں بھی سب سے آگے رہتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایلی میکال جیسے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے جو تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدانوں میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔