گجرات ( صغیر احمد قمر ) شادیوال رودڈ پر تعمیر ہونے والے نالے کا کام ادھورا چھوڑ کر عوام کو مشکلات میں ڈا ل دیا ، تفصیلات کے مطابق شادیوال روڈ کی دونوں اطراف میں گندے پانی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے نالہ کی تعمیر کا بھی ٹینڈر ہوا ٹھیکدار نے روڈ کی تعمیر سے چھ ماہ قبل نالے کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا ، اب جبکہ روڈ تو مکمل تعمیر ہو گئی مگر نالے کا کام تا حال مکمل نہیں ہو سکا ، اہلیان شادیوال روڈ اور تاجر برادری نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ایڈ منسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا اور اے سی گجرات مس نور العین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کریں اور اسے پاپند کیا جائیے کہ نالے کی تعمیر کا کام فوری مکمل کرے اور پانی کی نکاسی کا بندو بست ہو سکے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ بھر میں ڈینگی مچھر اور دیگر موذی بیماریوں کے پیدا ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو چکا ہے اگر نالے کی فوری تعمیر نہ کی گئی اور پانی کی نکاسی کا بندو بست نہ کیا گیا تو گندگی بد بو اور تعفن سمیت دینگی مچھر بھی جنم لے گا ۔