سڈنی……سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں میچ فکسنگ کیلئے رابطے کئے گئے تھے ۔
نوواک جوکووِچ نے میچ فکسنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں2007میں ا ن سے میچ فکسنگ کیلئے بلا واسطہ رابطے کئے تھے اور انہیں 2لاکھ امریکی ڈالرکی پیشکش بھی کی گئی تھی جو ان کے لئے نہایت نا خوشگوار واقعہ تھا ۔اٹھائیس سالہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے آسٹریلین اوپن 2016کی اپنی پہلی کانفرنس میں چاکلیٹس بھی تقسیم کیں۔دفاعی چیمپیئن نوواک اس رسم کو اپنی لئے خوش قسمتی کا باعث تصور کرتے ہیں اور اس پر گزشتہ کئی سالوں سے عمل پیرا ہیں۔نوواک کا کہنا ہے کہ وہ سال کے پہلے سیزن کی پہلی پریس کانفرنس میں اور آخری کانفرنس میں چاکلیٹ تقسیم کرتے ہیں جو ان کے لئے پورے سال خوش بختی کا سبب بنتی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹینس میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے جنہیں ٹینس کی عالمی تنظیم نے مسترد کر دیا ہے۔