رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ میں خود کشمیری ہوں اور مجھے اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی مظالم پر شدید رنج ہے۔
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سالگرہ کی تقریب منسوخ کر دی۔ انہوں نے گزشتہ روز سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کشمیر ڈے کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود کشمیری ہوں اور مجھے اپنے کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی مظالم پر شدید رنج ہے۔ اس خطے کے ڈیڑھ ارب لوگوں کی بقا کے لئے لازمی ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔