لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کی معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ نے برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ رابی پیر زادہ کی کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر برہنہ ویڈیوز لیک ہو گئی تھیں جس پر انہوں نے ایف آئی اے میں کارروائیکے لئے درخواست بھی دی تاہم اب سوشل میڈیا سے کافی حد تک ویڈیوز ہٹا دی گئی ہیں ۔
رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” میں رابی پیر زادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں ، اللہ میرے گناہوں کو معاف کرے اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے ۔“رابی پیر زادہ کا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد یہ دوسرا تیسرا پیغام ہے ، اس سے قبل رابی پیر زادہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔”
#RabiPeerzada“
رابی پیر زادہ نے برہنہ ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ” میرے ارد گرد کے لوگ میرا مذاق بناتے ہیں ،اب مجھے اندازہ ہوا کہ جنسی زیادتی کے بعد لڑکیاں خود کشی کیوں کر لیتی ہیں۔ یہ معاشرہ مجھے بھی مار دینا چاہتا ہے۔ رابی پیرزادہ نے ’سیوو اے سول‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے میرے کیے پر معاف کردیں۔“رابی پیر زادہ کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر خودکشی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر ان کے والد نے بیان جاری کیا کہ گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے اس حوالے سے تمام خبروں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ رابی پیرزادہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی خودکشی کے حوالے سے پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پر مبنی اور افواہیں ہیں۔