counter easy hit

اسٹیڈیم جاکر پی ایس ایل فائنل نہیں دیکھوں گی،رابی پیرزادہ

پاکستان کی پاپ گلوکارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں انعقاد پر خوش تو ہیں تاہم ان کا کہنا RABI, PIRZADA, ANOUNCED, FOR, PSL, FINAL, SOMETHING, VERY, IMPORTANTہے کہ وہ اسٹیڈیم میں جاکر فائنل میچ نہیں دیکھیں گی۔گلوکارہ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ پی ایس ایل فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گی، تو انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے مشکل کام ہے۔30 سالہ رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’میں پی ایس ایل فائنل دیکھنے نہیں جاؤں گی، اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے اتنی دیر تک بیٹھ کر کرکٹ دیکھنا کافی مشکل کام لگتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل کے فائنل میں

تاہم اداکارہ نے طویل عرصے بعد لاہور میں ہونے والی اس قسم کی سرگرمی پر خوشی کا اظہار کیا۔رابی پیرزادہ نے کہا ’میں اور میرے دوست کافی پرجوش ہیں، اچھی بات ہے کہ لاہور میں اتنے عرصے بعد کوئی سرگرمی ہورہی ہے‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہوسکتا ہے وہ کسی ٹی وی چینل پر فائنل میچ کے حوالے سے پینل کا حصہ ہوں۔انہوں نے فائنل میچ میں سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ یہ پنجاب حکومت کے لیے بہت بڑا امتحان ہے اور اچھی سیکیورٹی فراہم کرنے پر عوام سکون کا سانس لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کیلئے کیسے سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے؟

پی ایس ایل فائنل میں اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو سپورٹ کرنے کے سوال پر رابی پیرزادہ نے کہا کہ محمد عامر ان کے اچھے دوست ہیں لیکن وہ پورے پی ایس ایل اور ہر ٹیم کو سپورٹ کریں گی۔خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جب کہ دوسری ٹیم کا فیصلہ دو میچز کے بعد ہوگا۔پاکستان سپرلیگ کا فائنل رواں ماہ 5 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website