counter easy hit

پورے ملک میں شور مچ گیا ، اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عمران خان کو مخاطب کرکے انتہائی سنگین بات کہہ ڈالی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ اپنے منفرد سٹایل اور سانپوں اژدھوں اور مگر مچھ کے ساتھ بنائی گئی بنائی گئی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں ۔ اور اپنی روزمرہ کی روٹین مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ حکومتی معاملات پربھی اپنی رائے دیتی نظر آتی ہیں اور اکثر حکومتحکومتی ارکان اور ساتھی اداکاروں پر تنقید کرنے سے بھی نہیں چوکتیں۔ اب اس نے وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت لنگراسکیم پرسخت تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ لوگوں کو مانگ کر نہیں کما کر کھانا سکھائیں۔رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خان صاحب اگرچہ بھوکے کو روٹی کھلانا بہت اچھا کام ہے ۔ لیکن اگر لنگر پر مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر لوگوں کو نوکری دیتے تو لوگ محنت کرکے کھانا سیکھتے۔رابی پیرزادہ نے وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے ساتھ مشورہ بھی دیا کہ وزیراعظم صاحب آپ سمجھنے کی کوشش کریں، عوام کو بھکاری نہ بنائیں وہ کام کرنا چاہتے ہیں،

پاکستان میں بہت زیادہ غربت اور بے روزگاری ہے۔رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جارہا ہے کچھ لوگ تو ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بے روزگاری کا مستقل حل لنگر تقسیم کرنا نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی ہے۔شکیل احمد خان نامی صارف نے رابی پیرزادہ کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جن میں کام کرنے کی سکت نہیں یا کسی کی عمر زیادہ ہوگئی، کسی کو بیماری نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہے ان کے لیے تو یہ ٹھیک ہے لیکن جہاں تک روزگار کی بات ہے وہ سو فیصد درست بات ہے اس کا مستقل حل روزگار کی فراہمی ہے۔اگرچہ بہت سارے لوگوں نے رابی پیرزادہ کے اس ٹوئٹ کو سراہا۔لیکن کچھ لوگوں نے رابی پیرزادہ کی مخالفت بھی کی اور کہا کہ بی بی اگر ایک مزدور مزدوری کرکے وہاں مفت کی روٹی کھالے اور جو 100، 50 کمائے ہیں وہ شام کو گھر لے جائے تو اس میں بری بات کیا ہے۔محمد فہیم نامی صارف نے لکھامہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ دو وقت کا کھانا بھی نہیں کھا پاتے لہذا اگر کوئی انسان اچھا کام کررہاہو تو اس کی حوصلہ افزائی کریں تنقید نہیں۔ جب کہ انہوں نے رابی پیرزادہ کو مشورہ دیا کہ آپ ماڈل ہیں کیا آپ لنگر خانہ نہیں کھول سکتیں۔

RABI PIRZADA, MESSAGE, FOR, IMRAN KHAN, GOT, ROARING, ALL, OVER, THE, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website