لاہور (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی مشکل وقت میں مستحق افراد کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں ابھی 100 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر رہی ہوں، میں اب گلوکارہ نہیں مگر اللہ کے نام کی خوبصورت خطاطی کر کے انہیں فروخت کرتی ہوں۔ رابی نے اس سلسلے میں بتایا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ سے تیار کی جانے والی پینٹنگز فروخت کے لیے پیش کردیں ہیں اور ان سے جو رقم حاصل ہوتی ہے اُس سے غریبوں کی مدد کرتی ہوں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی پینٹنگز کی تصاویر شیئر کیں اور دلچسپی رکھنے والے افراد کورابطے کےلئے ایک نمبر بھی دیا۔ واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے ایک پینٹنگز کی قیمت تیس سے پچاس ہزار روپے مقرر کی ہے۔
اللہ کا شکر ہے، میں ابھی 100 سے زیادہ خاندانوں کو راشن آٹا دے رہی ہوں۔ میں اب سنگر نہیں ہوں نہ شوبز سے پیسے آتے ہیں۔ اللہ کا نام لکھتی ہوں اور جو اسے خریدتے ہیں اسکی رقم لوگوں کے کام آتی ہے۔ انکی قیمت 30سے 50 ہزار ہے۔ رابطہ
Inam bhai
03216775072 pic.twitter.com/7dn03BJJNh
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) April 10, 2020